انٹرنیشنل

بھارت: صحافی کا قتل، ایک اور فوجی افسر گرفتار

ریاست تریپور ہ میں صحافی کے قتل کےالزام میں ایک اور سینئر بھارتی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گیا، مقتول صحافی فوجی افسر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کررہا تھا۔
پولیس نے گرفتار کئے گئے دوسرے فوجی افسر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور اس کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔
صحافی سدیپ کو تین روز قبل سیکنڈ تریپورہ اسٹیٹ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سدیپ کو قتل کرنے کا حکم کمانڈنٹ تاپن ڈبارما نے دیا تھا۔ صحافی پر فائر کرنے والا فوجی افسر پہلے ہی گرفتار ہے۔
تریپورہ کے بیشتر اخبارات نے صحافی سدیپ کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے اداریے کی جگہ خالی چھوڑ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button