ایڈیٹرکاانتخاب

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت، سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہوگئی ہے، عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچے ، انہیں عدالت کی طرف سے 7 روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ حاصل تھا تاہم ان کے پروگرام میں تبدیلی ہوئی ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف آج کی پیشی پر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ میں توسیع کی درخواست کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 7 اور مریم نواز کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ حاصل تھا۔
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے جاری دھرنے کے باعث سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی معمول سے زیادہ رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔ عدالت نے آج کی سماعت پر استغاثہ کے 4 گواہوں کو بھی طلب کر رکھا ہے، جبکہ نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کے دائمی وارنٹ اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج کی سماعت پر حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چھٹی اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آٹھویں بار احتساب عدالت یں پیش ہوئی ہیں، علاوہ ازیں کیپٹن (ر) صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button