انٹرنیشنل

پاکستانی سکھ کے لئے عالمی ایوارڈ ،قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ٹورنٹو(نصیر ظفر ریذیڈنٹ ایڈیٹر) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں آٹھویں سالانہ سکھ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان سکھ کونسل کے سربراہ سردار رمیش سنگھ خالصہ کو”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2017“ سے نوازا دیا گیا ،سردار رمیش سنگھ کو یہ ایوارڈ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، سکھ برادری کی بہبود کے لئے کام کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے پر دیا گیا،سردار رمیش سنگھ گزشتہ 16 سال سے سماجی خدمات بڑے پرجوش انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینڈا میں سالانہ سکھ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئے ، اس تقریب میں سکھ ایوارڈ کے لئے ایشیا، امریکا، مڈل ایسٹ، یورپ، افریقہ سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں رہنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد اور تنظیموں کی سماجی، صحت، تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ کے لئے چنا جاتا ہے، اس سال ان ایوارڈ ز میں سے ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ پاکستانی شہری سردار رمیش سنگھ کو دیا گیا ، ایوار ڈ وصول کرنے کے بعد سردار رمیش کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کے لئے پاکستان پاک دھرتی ہے، کیونکہ وہاں ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب گردوارے موجود ہیں۔میں بہت خوش ہوں کہ میں’’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ پانے والا پہلا پاکستانی بن گیا۔ یہ صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کی پوری سکھ کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button