انٹرنیشنل

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ

شام میں واقع روسی سفارت خانے پر مارٹر بموں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بم حملے سے روسی سفارت خانے کی بیرونی دیوار، بجلی اور پانی کا نظام تباہ ہوگیا۔
اس حوالے سے روسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ شام کے معاملے پر انتہائی متحرک مغربی ممالک اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
روس نے مزید کہا ہے کہ روسی سفارتکاروں کی جان کو خطرہ تھا، امیدہےمغربی ممالک واقعہ پر رپورٹ دیں گے۔
روسی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سفارت خانے پر حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button