ایڈیٹرکاانتخاب

آرمی چیف کے جانے میں بہت ٹائم ،کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے،نوازشر یف نے فوج کو پیغام دیا کہ ہماری طاہر القادری سے صلح کروادیں:شیخ رشی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے فوج کو پیغام دیا کہ ہماری طاہر القادری سے صلح کروادیں مگر طاہر القادری نے صاف انکار کر دیا ہے، فوج بھی ملک میں پانامہ لیکس کے معاملے کا حل چاہتی ہے ،پانامہ لیکس کے خلاف پوری قوم کر پشن کے خلاف متحد ہے ،اگر نوازشر یف جہا نگیر کر امت کے ساتھ نہیں چل سکے تو وہ کسی کے بھی ساتھ نہیں چل سکتے ۔

نجی ٹی وی’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’جی فار غریدہ ‘‘میں خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کے جانے میں ابھی بہت ٹائم ہے، کسی بھی وقت اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے مئے فےئر کے فلیٹس کی فروخت شروع کر دی ہے کیونکہ انکو صاف نظر آرہا ہے کہ صرف اپوزیشن ہی نہیں افواج پاکستان بھی ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور مکمل احتساب چاہتی ہے جسکے لیے افواج پاکستان نے حکومت پر بھی واضح کر دیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو حل کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے فوج کو پیغام دیا ہماری طاہر القادری سے صلح کروادیں مگر طاہر القادری نے صاف انکار کر دیا ہے اور (ن) لیگ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔ جھوٹ کا دھندہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ،پنجاب میں رینجرز آ چکی ہے ،پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے ،پنڈی کی میٹرو میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،نندی پور کا ریکارڈ جل چکا ہے ،اِنہوں نے ڈلیور ہی نہیں کیا ،جس دن حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ۔

نواز شریف کا جانا ٹھہر گیا،آئندہ 2ماہ میں وزیر اعظم نہیں رہیں گے ، پیپلزپارٹی بھی عید کے بعد میدان میں ہوگی:سردار لطیف کھوسہ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس قوم کا بچہ یوپی ایس اور ٹارچ کی روشنی میں پیدا ہو رہا ہو اور بعد میں آپ کہیں کہ پیٹ میں کبھی تولیہ رہ گیا اور کبھی کچھ اور ،یہاں انسان کی کوئی حیثیت نہیں ،دنیا میں کوئی ایسا وزیر اعظم نہیں جو مجھ جیسے غریب ایم این اے کو کہے کہ تم آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گے ،چند مہینے میں فیصلہ ہو جائے گا کہ 2018ء کے الیکشن میں کون اسمبلی میں ہو گا اور کون نہیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس الیکشن کے تھیلوں سے ردی ، گند اور کچرا نکلے اگر ایسے ہی الیکشن ہوئے تو یہ الیکشن تو نواز شریف تاحیات جیتے ہوئے ہیں ،اگر لوگوں کے حقوق کی بات ہے ،اگر احتساب کی بات ہے اور کسی نے پانامہ لیکس کی باز پرس کی تو نواز شریف جیل میں ہوں گے اور میں کسی ذمہ دار جگہ پر ہوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حقیقی اپوزیشن عمران خان ،طاہر القادری اور عوامی مسلم لیگ کر رہی ہیں ،اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ شورٹی دے دے کہ نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل اس تحریک کا حصہ ہوں گے ،ان کو پورا یقین ہے کہ اگر نواز شریف کا احتساب ہوا ،یا ماڈل ٹاؤن کے کیس کی تحقیقات ہوئیں تو یہ اس ملک میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی میں موجود ہوں گا ،اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ،قوم ان کے خلاف تیار بیٹھی ہے بس انجن لگنے کی دیر ہے ،پانامہ لیکس نہ فوج کی پیداوار ہے نہ سیاست دونوں کی،فوج نے نواز شریف کو واضح پیغام دیا ہے کہ پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حل تلاش کریں ۔
بشکریہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button