ایڈیٹرکاانتخاب

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے صدر ریاست کا دور ہ برطانیہ ، مسعود خان رقص و سرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ کرنے والے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرنے کی بجائے نجی ہوٹل میں رقص وسرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے، جس وقت صدر ریاست رقص دیکھ رہے تھے اسی وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 6نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔
عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران دنیا بھر کا دورہ کرتے ہیں ، ان کے دوروں کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے ، لیکن اکثر ممبران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بجائے نجی مصروفیات ہی میں مگن رہتے ہیں، گذشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں6کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر اور چڑی کوٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار لوگ شہید ہوئے، لیکن عالمی سطح پر بھارت کے اس تسلط کو بے نقاب کرنے کے لئے دورہ برطانیہ پر جانے والے صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان ایک پارٹی میں شریک رہے ۔ پارٹی میں بھارتی گانوں کی دھن پر ایک رقاصہ کا رقص پیش کیا گیا جسے صدر آزاد کشمیر مکمل توجہ کے ساتھ دیکھتے رہے اور انہوں نے رقاصہ کو بھرپور داد بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button