Draft

کیا گھی ایکسپائر ہوجاتا ہے؟ کتنا عرصہ پڑا رہے تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر پر ہی مکھن کو گرم کرکے گھی بنانے کا رواج ہمارے ملک میں عام پایا جاتا ہے ۔ عام طور پر اس گھی کا استعمال اس وقت تک جاری رکھا جاتا ہے جب تک یہ باقی رہتا ہے، لیکن کیا اس کی ایکسپائری کی کوئی تاریخ ہوتی ہے؟ اور اسے کس طرح محفوظ کرنا چاہیے؟

بازار سے گھی خریدیں تو اس کے اوپر ایکسپائری کی تاریخ بھی درج ہوتی ہے، لیکن گھر میں گھی تیار کریں تو کتنے وقت تک اس کا استعمال محفوظ ہے؟ ماہرین کہتے ہیں کہ آپ اتنا گھی باورچی خانے میں رکھ سکتے ہیں جو تقریباً تین ماہ میں استعمال ہوجائے، اگر اس سے زائد مقدار میں گھی موجود ہو تو اسے فریج میں رکھنا چاہیے۔ گھی کو تقریباً ایک سال تک کیلئے محفوظ کیا جاسکتا ہے، اور اگر اس کی رنگت اور ذائقے میں تبدیلی نہ ہو تو اس کے بعد بھی قابل استعمال ہوسکتا ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ اسے جلد استعمال کرلیا جائے۔
اگر آپ نے گھی کو ایسے برتن میں سٹور کیا ہے جو ائیرٹائٹ ہے، یعنی اس میں ہوا داخل نہیں ہوسکتی، تو اسے فریج سے باہر باورچی خانے میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ گھی کو ہمیشہ کسی ایسے صاف ستھرے اور خشک برتن میں رکھنا چاہیے کہ جس میں سے کسی بھی قسم کی مہک نہ آتی ہو۔ اسی طرح برتن سے گھی نکالنے کیلئے بھی ہمیشہ ایسا صاف اور خشک چمچ استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button