پاکستان
دھرنے کا طول پکڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ، مفتی منیب
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھرنے کا طول پکڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ،حکومت مذاکرات سے مسئلہ حل کرے ،دھرنے کے شرکاء درمیانی راستہ اپنائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مشکل سے نکلنے کے لئے درمیانی راستہ اپنائیں ۔
ان کا کہناتھاکہ دھرنے کا طول پکڑناحکومت یا دھرنے کے شرکاء میں سے کسی کے بھی مفاد میں نہیں ، حکومت دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لئے بااختیار وفد بھیجے ۔
مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کے شرکا کے مطالبات کوزیادہ سے زیادہ پورا کیا جائے تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنے لوگوں کومطمئن کرسکیں۔