پاکستان

داوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیا

اسلام آباد 18 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقہ ہائے کار موجود ہیں،شکایات پر داوڑ کنڈی کا مؤقف جاننے کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس دیا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا رکن قومی اسمبلی داور کو پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے پر وضاحتی بیان
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعاتشفقت محمود نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیا،تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقہ ہائے کار موجود ہیں،شکایات پر داوڑ کنڈی کا مؤقف جاننے کیلئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس دیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ داوڑ کنڈی کیخلاف پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی ہیں،داوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیا،تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہشکایات پر داوڑ کنڈی کا مؤقف جاننے کیلئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہے ہیں،داوڑ کنڈی پر پارٹی نظم و ضبط سے انحراف ثابت ہوا تو انکے خلاف پارٹی قواعد کی روشنی میں کارروائی ہوگی،پارٹی قواعد کے سنگین انحراف کے مرتکب شخص کو پارٹی سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button