دسویں کلاس کے طالب علم نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی کلاس سے دو طالب علموں کو زخمی کر دیا
نارووال 18 نومبر 2017
(عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے نجی سکول میں 10 ویں کلاس کے طالب علم نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی کلاس سے دو طالب علموں کو زخمی کر دیا 14 سالہ حمزہ اور 15 سالہ علی ظفر فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔ علی ظفر کو نازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے
زخمی طالب علم علی ظفر کے مطابق فائرنگ کرنے والا ضیاء اللہ خان کئی روز سے پسٹل سکول لے کر آتا ہے ذرائع کے مطابق تینوں طلبہ میں گزشتہ روز معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ملزم ضیاء اللہ خان آج فائرنگ کرکے دونوں ساتھی طلباء کو زخمی کر دیا جبکہ ایس ایچ او شکرگڑھ ریاض تاثیر چیمہ کے مطابق جھگڑا نہیں ہوا ۔ ضیاء اللہ پسٹل کو چیک کر رہا تھا کہ اچانک پسٹل چل گیا پولیس کے مطابق وہ ملزم کی تلاش میں ہیں اور ملزم ضیاء اللہ کا والد نارووال انوسٹی گیشن سیل میں سب انسپکٹر ہے جبکہ نجی سکول کے مالک مسلم لیگ نون کے ضلعی سینئر نائب صدر ڈاکڑ حافظ محمد شبیر ہیں اور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکول کے گیٹ پر سیکورٹی گارڈ اور واک تھرو گیٹ بھی موجود ہیں ۔۔ فائرنگ سے بچوں کے زخمی ہونے والے واقعہ پر سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے