رنگ برنگ

ابوظہبی کا مریخ پر ’پولیس سینٹر ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی کی بدولت ایک نیا انقلاب آتا نظر آرہا ہے۔ اسی ٹیکنالوجی کی بدولت اب وہاں ایک نیا تجربہ ہونے جارہا ہے۔
سعودی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے سیارہ مریخ پر جدید ’پولیس سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئےابو ظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی و بین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے ’سنہری دور‘میں بے حدکار آمد ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ انہوںنے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 2057 میں تیار کرلیا جائے گاجبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔
پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میںجرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر ، پولیس کے گشت کے لیےتھری ڈی گاڑیاں، زمین پربولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبورٹس شامل ہیں۔
ابو ظہبی پولیس کےڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا’ جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔‘
ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا، پہلامرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھریہ پروجیکٹ 2057 میں مکمل ہوجائے گا۔
حکام کا خیال ہے کہ ان کے اس اقدا م سے ابو ظہبی کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button