آف شور کمپنیاں بنانے والے تمام افراد کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس نے بینچ تشکیل دیدیا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) آف شور کمپنیاں بنانے والے تمام افراد کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے امیر جماعت اسلامی کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیاہے ،جسٹس مقبول باقر بھی بینچ میں شامل ہیں ۔دو رکنی بینچ 23نومبر سے درخواست پرسماعت کرے گا جبکہ ایڈوکیٹ طارق اسد کی بھی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنیاں بنانے والے 259 پاکستانیوں کے نام آئے تھے جن میں سے اب تک صرف سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں مگر اب سپریم کورٹ نے دیگر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے بھی درخواست منظور کر لی ہے۔