Draft
ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرارآئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی: ڈپٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغرشاہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزدمعروف ماڈل ایان علی کیخلاف سماعت20 دسمبرتک ملتوی کردی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ ایان علی کے جاری وارنٹ گرفتاری بحال رکھے گئے ہیں اورنوٹس جاری کرکے انہیں آئندہ تاریخ پرعدالت میں پیش کرنیکاحکم دیاہے۔ دوسری جانب ملزمہ کی طرف سے مستقل حاضری سے استشنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکسٹم عدالت کے جج محمدشیرازکیانی کی چھٹی کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج کی عدالت میں ہوئی۔