ایڈیٹرکاانتخاب

برداشت اور رواداری کا دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’برداشت اور رواداری‘آج 16 نومبر کو منایا جارہا ہے ۔
اس دن کو منانے کا مقصدمعاشرے میں برداشت ،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو عدم برداشت کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16نومبر1996ء کو دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005میں منایا گیا۔
تھرل سے بھرپور ہالی ووڈڈرامہ فلم "ڈیڈ آن ارائیول "کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا۔۔
تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم ڈیڈ آن ارائیول(Dead on Arrival)کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیفن سیفر کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دواؤں کی کمپنی میں ملازمت کرنے والے ایک ایسے سیلز مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کام کی غرض سے لوزیانا کے ایک چھوٹے سے قصبے کا رخ کرتا ہے جہاں وہ کئی مشکلات میں گِھر جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکاٹے تھامسن،کرسٹا ایلن،ڈی بی سوینے،کرس ملکے ،بیلے سلاٹر اور کرسٹوفر راب بوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کِم برنارڈ اور رورے فراڈیلا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button