پاکستان
نئی حلقہ بندیوں کی ترمیم کا بل آج اسمبلی میں پیش ہوگا
نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا،تمام حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت نےاپوزیشن کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں،ختم نبوت کے حوالے سے آئینی شقوں سیون بی اور سیون سی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کی جلد از جلد سینیٹ سے بھی منظوری لی جائے گی، آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا۔
قانون سازی ہوئی تو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم،، خیبر پختونخوا میں 5 اور بلوچستان میں 3 نشستیں بڑھ جائیں گی۔