ایڈیٹرکاانتخاب
لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں، برطانوی حکومت نے نیب کو شواہد فراہم کر دیے
اسلام آباد 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں۔ حسین یا حسن نواز لندن فلیٹس کے مالک نہیں ہیں۔ مریم نواز کی ملکیت کے حوالے سے برطانوی حکومت نے نیب کو شواہد بھی فراہم کر دیے ہیں۔ برطانوی حکومت نے دستاویزی شواہد فراہم کیے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان تمام شواہد کے سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا سیاسی کیرئیر ختم ہو گیا ہے۔ مریم نواز کے بچنے کی اب کوئی صورت باقی نہیں رہی ہے۔