Draft

سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا، قیمتی اراضی مسمار کر دی

اسلام آباد 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا بول کر قیمتی اراضی مسمار کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے اتھارٹی آج کل نجی ہوٹلز کی جانب سے قائم کی گئی غیر قانونی تجاویز کیخلاف بڑا آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔ کچھ روز قبل سی ڈی اے حکام نے مشہور سینٹارس ٹاور پر دھاوا بولا تھا۔
اس دوران سینٹارس کی زمین پر تعمیر شدہ اراضی کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اب سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا بولا ہے۔ اس دوران بھی سی ڈی اے حکام نے میرٹ ہوٹل کی زمین پر تعمیر شدہ اراضی کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ میرٹ ہوٹل انتظامیہ کو متعدد نوٹس بھیج کر اراضی ختم کرنے کی تلقین کی گئی۔ تاہم کوئی ردعمل نہ دیے جانے پر اب ایکشن لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button