Draft

گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے زیر انتظام سئنیر صحافی فیض چغتائی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

گوجرانوالہ 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے زیر انتظام سئنیر صحافی فیض چغتائی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گوجرانوالہ پریس کلب ماڈل ٹاون میں کیا گیا ۔


تعزیتی ریفرنس کی صدارت سینئر صحافی ڈاکٹر عمر نصیر رانا حفیظ اللہ اورمیاں عتیق نے کی ۔رانا حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ریفرنس میں سیاست نہیں عملی خدمت کا مظاہر ہ کریں گے ، اپنی تشہر کیے بغیر فیض چغتائی مرحوم کی فیملی کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکا خدمت کریں گے
جی یو جے کے جنرل سیکرٹری افتخار گل نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اور تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید سے کیا ۔


تعزیتی ریفرنس میں گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک توصیف خان کاشمیری ، قائم مقام چئیر مین شاہد فاروق ملک ، سینئر نایب صدر رفیق مغل ، چئیر مین ایگزیکٹیو کونسل شفقت علیم چوہدری ، نائب صدر توفیق حسین رانا ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر شراز ، جائنٹ سیکریٹری آصف سیٹھی ، جائنٹ سیکریٹری2 عمران لقمان خان ، اسسٹنٹ سیکرٹری عبیداللہ خان ، فنانس سیکرٹری سجاد علی ورجی اور ایمبیسڈر آف پیس بشیر باجوہ (بورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) یگزیکٹیو ممبران ،شبیر شاہ ، عظیم بٹ ، عصمت اللہ راجپوت ، ناصر اقبال مجاہد ، ڈاکٹر محمد قیوم، جمیل بٹ ، عامر مبارک بٹ ، عاصم اعظم خان ، شاہد چوہدری کمبوہ ، مہر قیصر ندیم ، ملک منصور عظم ، ہمایوں مغل ، غلام نبی مجددی ، اکرم راٹھ ، حسیب مدنی ، جاوید اقبال بھٹی ، عشرت الماس چوہدری اور طاہر آصف مہر کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر صدر گوجرانوالہ پریس کلب طارق منیر بٹ اور سلطان اعظم تیموری آر پی او گوجرانوالہ ریجن نے کی

جی یو جے کے صدر ملک توصیف خان کاشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیض چغتائی جیسے صحافی روزروز پیدا نہیں ہوتے ۔ فیض چغتائی مرحوم بلا تفرق تمام صحافی برادری سے انس و محبت رکھتے تھے اپنی ذات میں انجمن اور اپنی مثال آپ تھے ملک توصیف خان کاشمیری نے طارق منیر بٹ صدر پریس کلب کو اپنی اور اپنے ساتھویں کی طرف سے بھرپور اعتماد اور مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے مزید کہا کہ صحافی برادری کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والے عناصرعیاں ہو چکے ہیں صحافی برادری آئندہ ان کے جھا نسے میں نہیں آئے گی جی یو جے دن رات صحا فیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور پریس کلب کی تعمیر و ترقی میں دامے درمے سخنِ آپ کے ساتھ رہے گی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان اعظم تیموری آر پی اونے کہا کہ فیض چغتائی نا صرف پروفیشنل صحافی بلکہ انسان دوست شخصیت کے حامل تھے
صحا فیوں کے علاوہ شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات ان کی خدمات کا برملا اعتراف کرتی ہیں ، سلطان اعظم تیموری نے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک توصیف خان کاشمیری اور تمام عہدیدران کے ساتھ برملا اظہار یک جہتی اورتعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہئے جس سے نا صرف آپس میں مل بیٹھنے بلکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے مواقع میسر آتے ہیں ۔صحافی برادری گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی اور مسائل کی نشاندہی میں اہم قردار ادا کر رہی ہے ۔گوجرانوالہ پولیس صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر افتخار علی بٹ نے کہا کہ فیض چغتائی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔آج جی یو جے کا ریفرنس اس بات کی پکی دلیل ہے کے تمام صحافی برادری فیض چغتائی مرحوم سے بے پناہ محبت کرتی ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسا ن اور درجات بلند فرمائے ۔
آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی و صحافیو ں کی ہر دل عزیز شخصیت صد ر گوجرانوالہ پریس کلب طارق منیر بٹ نے دوران خطاب کہا کہ پریس کلب کے دروازے تمام صحافی برادری کے لیے بلا تفریق کھلے ہیں جو لوگ پریس کلب کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں انھیں یکسر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ہم نے ہمیشہ صحافیو ں کی خدمت کی ہے اور بلا تفریق کرتے رہے گے ہم کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔جس کی واضح مثال صحافی کالونی کا قیام اور پریس کلب کی تعمیر کے لیے جگہ کے حصول کی منظوری حاصل کی جا چکی ہے ۔طارق منیر بٹ نے فیض چغتائی کے حوالہ سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرنے پر صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ ملک توصیف خان کاشمیری اور جنرل سیکرٹری افتخار علی گل و مکمل رجیم GUJکو خراج تحسین پیش کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button