Draft

سیاسی مخالفین سے دشمنی نہیں رکھنا چاہتے ،مصطفی کمال

پاک سر زمین پا رٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اپنے سیاسی مخالفوں سے دشمنی نہیں رکھنا چاہتے اور ہم کراچی حیدرآباد سمیت پو رے ملک کے مسائل حل کر نا چا ہتے ہیں ۔
سربراہ پی ایس پی نے یہ بات کراچی میں پریس کا نفرنس کے دوران کہی اور مزید کہا کہ ہماری پارٹی نےڈیڑھ سال میں 40 سال پرانی پارٹی کو پریشان کردیا ہےجبکہ اختلاف رکھنے والوں سےہمیں دشمنی نہیں کرنی ۔
پرویز مشرف سے متعلق سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ پرویز مشرف کی بات پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دینا چا ہتے ہیں ، ملک میں انصاف نہیں ہے ہم یہاں انصاف کا نظام لا نا چا ہتے ہیںاور جو ہمارے نہیں ہمیں ان کے لیے بھی کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لو گوں کو کنفیوز کر دیا ہے،جو لوگ آج کنفیوز ہیں کل کنورٹ ہوکر ہمارے پاس ہی آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button