Draft

اداکاری سے زیادہ ڈانس پسند ہے: سوہائے علی آبڑو

لاہور(یو این پی) خوبرو اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے،بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑو کا کہناتھا کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی، اس کے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردارنبھائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ہو تو میرے لیے سب سے زیادہ ضروری میرا کردار اورسکرپٹ ہوتا ہے۔ میرے نزدیک ہالی ووڈ یا بالی ووڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹریوں کے نام زیادہ اہمیت نہیں رکھتے بلکہ وہ پروجیکٹ زیادہ اہم ہوتا ہے جس کوکرتے ہوئے مجھے خود بھی مزہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button