ایڈیٹرکاانتخاب

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست کا تحریری فیصلہ 27 سرکاری اداروں کو ارسال کر دیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست کاتحریری فیصلہ سرکاری اداروں کوارسال کر دیا، فیصلے کی کاپی صدر،وزیراعظم اورالیکشن کمیشن کے سیکرٹریزکوبھجوائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست کا تحریری فیصلہ 27 سرکاری اداروں کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ سینیٹ،قومی اسمبلی کے سیکرٹریزاورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی ارسال کیا گیا اس کے علاوہ اسلام آبادکی احتساب عدالت اوراٹارنی جنرل آف پاکستان کوبھی ارسال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button