پاکستان

شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور 11 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں سابق صدر آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر ان کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہی دولت نکالنے کا دعوی کرنے والے شہباز شریف اب انہیں کیساتھ مفاہمت کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خواجہ آصف کو اس سلسلے میں پہلے ہی کئی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ تاہم اب شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو دوبارہ آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کرنے کی تلقین کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button