ایڈیٹرکاانتخاب
مبشر لقمان نے شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ کیس کھلنے کا ذمہ دار مولانا طارق جمیل کو قرار دے دیا
لاہور 11 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مبشر لقمان نے شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ کیس کھلنے کا ذمہ دار مولانا طارق جمیل کو قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپز ملز کیس دوبارہ کھولنے کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے ردعمل دیا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا طارق جمیل کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں۔ یہ مولانا طارق جمیل ہی ہیں جن کی دعاوں کے باعث حدیبیہ پیپز ملز کیس دوبارہ کھل گیا ہے۔