Draft

روہڑی میں رینجرز کی پڑی کارروائی ، خود کش حملہ آور سمیت 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

روہڑی 11 نومبر 2017
(کاشف رضا سے نیوز وائس آف کینیڈا)
دہشتگرد مبینہ طور پر امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، رینجرز ذرائع
کراچی کے علاقہ روہڑی میں رینجرز کی بروقت کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز سے فائرنگ کے مقابلے میں ایک خود کش حملہ آور سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق مشکوک معلوم ہونے پر تین افراد کو روکا گیا تلاشی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک خود کش حملہ آور سمیت تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں سے برآمد ہونے والی خود کش جیکٹس کو بھی بروقت ناکارہ بنا کر چہلم امام حسینؑ پر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

ـــــــــــــــــ

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button