Draft
میرا کی تنسیخ نکاح کی درخواست پر 8سال بعد فیصلہ محفوظ
لاہور( رپورٹر نیوز وی او سی)اداکارہ میرا کی تنسخ نکاح کی درخواست پر فیملی عدالت نے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت کیس کا فیصلہ 11 نومبر کو سنائے گی۔ آٹھ سال بعد اداکارہ میرا کی تنسخ نکاح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاگیا۔فیملی جج بابر ندیم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔اداکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عتیق الرحمن نامی شخص کو جانتی تک نہیں مگر جھوٹا شخص مفت کی شہرت کے لیے جعلی نکاح نامہ دکھا رہا ہے ۔اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ نکاح نکامہ جھوٹ پر مبنی ہے اس کا کسی یونین کونسل میں ریکارڈ موجود نہیں ۔دوسری جانب عتیق الرحمن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دبئی میں تھا جب میری اور میرا کی شادی ہوئی۔اداکارہ اب جھوٹ بول رہی ہیں۔