پاکستان
نااہل شخص پارٹی قائد نہیں بن سکتا، اپوزیشن اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سرگرم
اسلام آباد: (نیوز وی او سی ) اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ سینیٹ سے پاس ہونے والا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن پر 106 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط کر دیئے۔