ایڈیٹرکاانتخاب
سپریم کورٹ کے ججوں پر حملہ کرتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہئے
اسلام آباد 9 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
،نواز شریف محض قوم کی چوری شدہ دولت بچانے کیلئے ریاستی اداروں کی تباہی چاہتے ہیں
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بیان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر حملہ کرتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہئے ۔ بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ایک سائیٹ پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ججوں کو محض اس لئے نشانہ بنا رہے ہیں کہ انہوں نے انکی لوٹ مار اور کالا دھن بے نقاب کیاہے۔ نواز شریف محض قوم کی چوری شدہ دولت بچانے کیلئے ریاستی اداروں کی تباہی چاہتے ہیں۔