انٹرنیشنل

حوثیوں کی سعودی عرب اور امارات کی بندرگاہوں ،ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

صنعائ/یمن 9 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بندرگاہوں ،ہوائی اڈوں پربراہ راست حملے کریں گے اوریہ ہماراجائز حق ہے،باغیوں کے سیاسی دفترسے جاری بیان
یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بندر گاہوں اور ہوائی اڈوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈے ، بندر گاہیں ، سرحدی گذر گاہیں اور اہمیت کے حامل علاقے ہمارے ہتھیاروں کا براہ راست ہدف ہوں گے اور یہ ہمارا جائز حق ہے۔
حوثی باغیوں نے یہ دھمکی آمیز بیان سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کی برّی ، بحری اور فضائی سرحدوں کی بندش کے ایک روز بعد جاری کیا ۔ اتحا د نے یہ فیصلہ حوثی باغیوں کے سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب ایک میزائل حملے کے بعد کیا ہے۔ سعودی فورسز نے الریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والے اس بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یہ میزائل داغنے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے سوموار کو امدادی سامان لے کر جانے والے دو طیاروں کو یمن کے ہوائی اڈوں پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button