Draft

اسسٹنٹ کمشنرصدر رانا محمد جمیل کی گوجرانوالہ میں مختلف جگہ پر کاروائیاں

گوجرانوالہ 9 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
اسسٹنٹ کمشنرصدر رانا محمد جمیل کی سیالکوٹ روڈ پر پیٹرول پمپس، سی این جی سٹیشن ،پرائس کنٹرول اور بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کے خلاف کاروائیاں ،ڈی او سول ڈیفنس ڈاکٹر منیراور محکمہ لیبر کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنرصدر رانا محمد جمیل نے کاروائی کے دوران 2پیٹرول پمپس جن میں ٹوٹل اور ہسکول نامی پیٹرول پمپس شامل ہیں کو ناپ تول میں کمی کے باعث سیل کر دیاگیاجبکہ 2بھٹوں پر پر بھی چھاپے مارے اور 1بھٹے پر چائلڈ لیبر پائی گئی جس پر انہوں نے تھانہ اروپ میں مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال ۔انہوں نے پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے کاروائی کے دوران 2دوکانوں میں نرخ نامے اویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر ان کو 5,5ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button