منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے،رضا حسنین اعوان
گوجرانوالہ 9 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ہر سائل کو میرٹ پر انصاف ملے گا،ڈی ایس پی قلعہ دیدارسنگھ سرکل کی میڈیا سے گفتگو
ایس ڈی پی او قلعہ دیدارسنگھ سرکل رضا حسنین اعوان نے کہاکہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افرا د کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے اور اللہ رب العزت کی توفیق او ر عوام کے تعاون سے تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے تمام معاملات کو مین ٹین کیا ہوا ہے تھانہ کی پراگرس رپورٹ بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم سے مکمل مطمئن ہوں اور انشاء اللہ ہر سائل کو میرٹ پر انصاف ملے گابلکہ ہم نے تو متعددجرائم میں ملوث متعدد افراد کیخلاف بغیر کسی سیاسی اثرورسوخ کے مقدمات کا اندراج اور متعدد کو جیل بھی روانہ کیا ہے،آخر میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنے پیشے کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں تو ان کا کہنا تھاکہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اپنے فرائض مکمل ایماندری سے سرانجام دے رہا ہوں اور ڈیوٹی کے ٹائم علاقہ کی عوام مجھے میری سیٹ پر بیٹھا ہوا پائیگی‘الحمدللہ میں اپنے شعبہ سے مکمل مطمئن ہوں او ر عوام کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔