انٹرنیشنل

ملک کے کسی بھی علاقے ،صوبے کو علیحدہ نہیں کیاجاسکتا:عراقی سپریم کورٹ

بغداد(این این آئی)عراق میں وفاقی سپریم کورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے یا صوبے کو علاحدہ نہیں کیا جا سکتا۔یہ فیصلہ حکومت کی اس درخواست کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں آئین کی کسی بھی غلط تشریح پر روک لگانے اور عراق کی وحدت کو باور کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں عراقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ عراق کی وحدت برقرار رکھنے ، علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو روکنے اور وفاقی حکومت کی رِٹ قائم کرنے کے حوالے سے مطلوبہ اقدامات اٹھانے کے موقف پر کاربند ہے۔بیان میں ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا کہ آئین اور وفاقی عدالت کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔ آئین میں ایسا کوئی متن موجود نہیں جو علیحدگی کی اجازت فراہم کرتا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button