انٹرنیشنل

ترکی میں 53 فوجیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں 53 فوجیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں 53 فوجیوں کی گرفتاری کے سلسلے میں 12 صوبوں میں چھاپے مارتے ہوئے 20 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ33کی تلاش جاری ہے۔ ان افراد پر گولن تحریک سے تعاون کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ترک وزارت داخلہ نے بتایا کہ انہی الزامات کے تحت گزشتہ ہفتے کے دوران تقریبا 700 شہریوں کر حراست میں لیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کو ملک میں ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ داری سمجھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button