انٹرنیشنل

تہران کی طرف سے میزائل حملہ ایک جنگی عمل ہے، سعودی عرب

ریاض 7 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب کی اتحادی فورسز نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں فضائی، سمندری اور زمینی راستے بند کر دیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحادی فورسز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض پر میزائل حملے کے بعد پیر کی صبح یہ اقدام عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے اور یہ کہ راستے بند ہونے کے باوجود بھی امدادی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سعودی عرب کی اتحادی فورسز نے اس میزائل حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسے ایک جنگی عمل سمجھا جا سکتا ہے۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی اتحادی فورسز کے مابین جنگ جاری ہے۔ یمن غریب ترین عرب ملک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button