ایڈیٹرکاانتخاب

کرپشن کیسز میں گرفتار تمام لوگ ملزمان ہیں، سعودی اٹارنی جنرل

ریاض 7 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
گرفتار افراد کے اثاثے منجمد ،کرپشن سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی جائیداد ریاست کے نام ہو جائے گی،بیان
سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کیسز میں گرفتار افراد سے کوئی خصوصی برتائو نہیں کیا جائے گا، تمام لوگ ملزمان ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سعودی اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ گرفتار تمام ملزمان سے عام شہری جیسا برتائو کریں گے، کسی سے بھی اس کے عہدے کی وجہ سے الگ رویہ نہیں برتا جائیگا، عہدہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
سعودی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی دہشت گردی کو ختم کرنیکے لیے متعدد کیسیز پر کام شروع کرچکی ہے۔دوسری طرف سعودی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات میں گرفتار افراد کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور کرپشن سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی جائیداد ریاست کے نام ہو جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11شہزادوں، کئی وزراء اور درجنوں اہم شخصیات کو کرپشن کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button