انٹرنیشنل

شامی صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکا، 75 افراد ہلاک

شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں داعش کے کاربم حملے میں کم ازکم 75 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں داعش سے پاک کرائے گئے دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور خواتین اور بچوں سمیت 75 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں جنہیں مقامی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔
شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2روز قبل شامی ٹی وی پر اعلان کیا گیا تھا کہ صدر بشالاسد اور ان کی حامی ملیشیاؤں نے دیر الزور کو داعش کے قبضے سے چھڑا کراس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button