انٹرنیشنل

پاناما کے بعد پیراڈائز لیکس؛ کئی اہم شخصیات کی کمپنیوں کی تفصیلات جاری

کیا آپ ہمارے نئے پروجیکٹ کے لئے تیار ہیں، آئی سی آئی جے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام : فوٹو : سوشل میڈیا
واشنگٹن: پاناما لیکس کو منظر عام پر لانے والے صحافیوں پر مشتمل بین الاقوامی کنسورشیم آئی سی آئی جے نے ’ پیراڈائز لیکس‘ کے نام سے دنیا کی معروف شخصیات کی آف شور کمپنیوں سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘پیراڈائز لیکس’ میں ایک کروڑ 34 لاکھ دستاویزات شامل ہیں، جن میں 25 ہزار سے زائد کمپنیوں اور ٹرسٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ پیراڈائز پیپرز میں جن اہم شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں ان میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، ملکہ برطانیہ ، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، امریکی وزیرتجارت ولبرروس ،کینیڈا کے3 سابق وزرائے اعظم کے علاوہ موجودہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی ساتھی اور اردن کی سابق ملکہ نور بھی شامل ہیں۔
پیراڈائز لیکس سے پہلے ٹویٹر پر آئی سی آئی جے نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ ہمارے نئے پروجیکٹ کے لئے تیار ہیں۔ تو ہمارے نئے انکشافات سے باخبر رہنے کے لئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس ہی کی وجہ سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے جب کہ وہ اور ان کا خاندان اب بھی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button