پاکستان

عوام نے مفاد پرست عناصر کی منفی سوچ کی حامل سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام جھوٹ، انتشار اور ذاتی مفادات کرنے والے سیاستدانوں کے عزم بھانپ چکے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اور ملکی مفاد کی سیاست کی، ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی اور جب اقتدار سنبھالا ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگیا, ہم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، معاشی ترقی کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں اور اگر پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان جلد خطےکی بڑی معاشی قوت ہوگا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام اب جھوٹ، انتشار اور ذاتی مفادات پر گامزن سیاستدانوں کے عزم بھانپ چکے ہیں اور انہوں نے مفاد پرست عناصر کی منفی سوچ کی حامل سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے، ہم 2018 کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پرعوام کے پاس جائیں گے اور ترقی کا سفر روکنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ہم نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button