سوچی کا رخائن کے بحران زدہ حصے کا پہلا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا
ینگون+ریاض(این این آئی+اے ایف پی)میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے حالیہ روہنگیا بحران کے بعد شورش زدہ صوبے رخائن کا پہلی مرتبہ دورہ کیا ہے۔ سوچی پر اس وقت شدید عالمی دباؤ ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خاتمے کی کوشش کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے شمالی صوبے راخین کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ راخین میں قیام امن کی کاوشوں میں تیزی لائے جائے، تاکہ وہاں سے اپنی جانیں بچا کر فرار ہونے والی مقامی روہنگیا برادری کے لاکھوں افراد کی دوبارہ آباد کاری کا عمل شروع ہو سکے۔سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم پر اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کردی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طر ف سیمسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے قرارداد جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کی گئی ،جس پر ووٹنگ 14نومبر کو ہوگی۔قرارداد میںروہنگیاباشندوں کیخلاف ریاستی مظالم پرتشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا کہ میانمارحکومت کو طاقت کے استعمال سے روکا جائے ۔