Draft

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں داتا گنج بخش پر لنگر خانوں سمیت تمام سٹالز کی چیکنگ کریں گی

راولپنڈی (نیوز وی او سی)پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ونگ نے عرس داتا گنج بخش (رح) کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیںاے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرس داتا دربار کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیمیںڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر فرحان کی سربراہی میں کام کریں گی۔ٹیمیں عرس کے دنوں میں دربار اور آس پاس کے لنگر خانوں سمیت تمام سٹالز کی چیکنگ کرے گی اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ رائیونڈ اجتماع پر بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیموں کی ڈیوٹی جاری ہے ٹیموں نے اجتماع کے موقع پر تقسیم ہونے والے لنگر کی چیکنگ کی اجتماع کے آس پاس لگنے والے سٹالز کوبھی چیکنگ کیا گیا رائے ونڈ اجتماع کی ٹیم کو ایف ایس او بلال یونس لیڈ کر رہے تھے رائیونڈ اجتماع سپیشل ٹیمیں 2نومبر سے 4نومبر تک ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button