پاکستان

وزیر دفاع خرم دستگیرکی ائر چیف سے ملاقات سلامتی کوی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز وی او سی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے جمعرات کے روز ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا فضائیہ کے بیان کے مطابق ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔وزیر دفاع نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہیں پاک فضائیہ کے کردار اور تنظیمی ڈھانچہ پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔بعد ازا ں وفاقی وزیر نے ائر چیف سے ملاقات کی جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کودنیا کی جدید فضائی قوت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button