بزنس
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے
کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب84کروڑ28لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 کروڑ49ؒٓلاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 84 کروڑ67لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 56لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب99کروڑ61لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 9 کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں۔