عمران نیازی الطاف حسین پارٹ ٹو اور سیکورٹی رسک بن چکا ہے،عائشہ گلا لئی
اسلام آباد (نیوزوی او سی) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی الطاف حسین پارٹ ٹو اور سیکورٹی رسک بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اسے ملک بدر کر کے انگلینڈ اپنے سسرالیوں کے پاس بھیج دیا جائے چار سال حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ایک شخص کے پاس تلوار تھی جس سے وہ وار کرتا رہا پہلے نواز شریف کے پیچھے پڑ گیا تھا اور اب شاہد خاقان عباسی کے پیچھے پڑ گیا ہے اب وہ سڑکوں پر نکلے میں بھی سڑکوں پر نکلوں گی پارلیمینٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ملکی معیشت کی خرابی اور پاکستان کے زوال کی بات کرتے ہیں آج کوئی چیز ایسی نہیں جو اس وقت درست چل رہی ہو اسکی وجہ یہ ہے کہ چار سال سے ایک غلط روایت پڑ گئی ہے کہ اقتدار اعلٰی کو کام نہ کرنے دو چار سال تک حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ایک شخص تلوار سے وار اور حکومت ڈھال سے اس کا دفاع کرتی رہی الزامات دھرنے ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں بالآخر نقصان معیشت اور عوام کا ہوا آج نوجوان مایوسی کے عالم میں منشیات کے عادی اور دہشتگردی کی طرف جا رہے ہیں آج ملک میں بیروزگاری ہے دھرنے کرنے والوں کی اپنی خیبر پختونخوا میں ناکام حکومت ہے وہ چار سالوں میں کچھ بھی نہیں کر سکے حتٰی کہ عوام کو بنیادی سہولیات تک بھی بہم نہیں پہنچا سکے اور اب پھر کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلیں گے اگر اس مرتبہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالا گیا تو پھر میں بھی پاکستان کے دفاع کے لیے سڑکوں پر نکلوں گی ایسا نہیں ہے کہ جب تک آپ وزیر اعظم نہیں بن جاتے کسی وزیر اعظم کو کام نہیں کرنے دینا نواز شریف کے بعد شاہد خاقان عباسی کے پیچھے پڑ گیا ہے۔