پاکستان

ہر پاکستانی شہری کو ٹیکس ادائیگی کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدمات کئے جائیں، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کی مشاورت سے منظم اور وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کرائی جائیں، ہر کسی کو ٹیکس ادا کرنے اور اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کی طرف راغب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ایم آفس میں ٹیکس اصلاحات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل، ٹیکس اصلاحات کمیشن کے ارکان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو اشد درکار ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے، ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے، ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان بنانے اور آڈیٹنگ سسٹم میں معیاری بہتری لانے کے بارے میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محصولات کی وصولی کے نظام کو زیادہ مستعد اور دوستانہ بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔ ملک کے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی غوروغوض ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نادرا، بینکوں، صوبائی حکام اور یوٹیلٹی خدمات کرنے والے متعلقہ اداروں کے ساتھ ایف بی آر کا فوری رابطہ استوار ہونے کا عمل تیز ہونا چاہئے تاکہ سسٹم کو زیادہ مستعد بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button