واشنگٹن ہمارے نشانے پر ہے: امریکہ نے حملہ کیا تو موثر جواب دیں گے: ایران
تہران(آئی این پی )ایران نے دھمکی دی ہے کہ امریکا ہمارے میزئلوں کی دسترس میں ہے اور جنگ کی صورت میں اس کی تباہی یقینی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران میںایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اسلیے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دبا بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔امریکا نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہ