پاکستان
طیبہ تشدد کیس‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ڈاکٹروں کو 8 نومبر کو طلب کر لی
اسلام آباد (نیوز وی او سی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں تینوں ڈاکٹرز کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق ضمانت حاصل کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر عدم پیشگی پر عدالت نے ڈاکٹر طارق کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔ طیبہ تشدد کیس میں بننے والے میڈیکل بورڈ کے دو ڈاکٹر عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے اگلی سماعت پر تینوں ڈاکٹروں کو ایک ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر تینوں ڈاکٹرز اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی