اسامہ بن لادن کے گھر سے برآمد ،4لاکھ 70 ہزار دستاویز جاری

امریکی ادارے سی آئی اے نے القادعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے گھر سے برآمد 4 لاکھ 70ہزار دستاویز جاری کردیں، جن میں القاعدہ کے ایران سے خفیہ تعلقات کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی نے 2011ء میں ایبٹ آباد کمپائونڈ پر حملے کے دوران ملنے والی دستاویزات کا بڑا حصہ جاری کردیا ،جن میں ان کی ذاتی ڈائریز اور بڑے بیٹے کی شادی کی ویڈیو بھی شامل ہے ۔
جاری دستاویزات میں وہ ڈائریز بھی شامل ہیں، جو اسامہ بن لادن نے خود تحریر کیں،امریکی تھنک ٹینک کے مطابق دستاویز کے جائزے سے پتا چلا ہے کہ القاعدہ کے ایران سے خفیہ تعلقات تھے ۔
اجرا سے قبل دستایزات دیکھنے والے امریکی دانش وروں کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات سے القاعدہ کے کئی نئے رخ سامنے آتے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ اسامہ کا بیٹا حمزہ ان دنوں ایران میں ہے اور القاعدہ کے ایران سے رابطے تھے، تعلقات تھے بلکہ کئی دفعہ ایران نے القاعدہ کے ساتھ مل کر کام بھی کیا۔
اس موقع پر امریکی دانشور تھامس جوزلین اور بل روگیو نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی پر بات کی اور کہا کہ ہوسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو جیسے افراد ایران سے جنگ کا کیس تیار کر رہے ہوں۔