بزنس

سٹاک مارکیٹ مندے کے بھنور سے باہر نہ آسکی‘ مزید 707 پوائنٹس کی کمی‘ انڈیکس 39 ہزار کی سطح پر آ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندے کا رجحان برقرار رہا، انڈیکس 707.13پوائنٹس کی کمی سے 39617.19پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں91ارب9 کروڑ81 لاکھ8 ہزار531 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں2ارب96کروڑ56 لاکھ 82 ہزار334 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں4 کروڑ7 لاکھ 24ہزار 800 حصص کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،269 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ94 لاکھ 35 ہزار560 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9 ارب28 کروڑ53 لاکھ 4 ہزار318 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل83 کھرب 51 ارب81 کروڑ13 لاکھ 58 ہزار877 روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 60 ارب71 کروڑ32 لاکھ 50 ہزار346 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا رہا جبکہ 5کروڑ31 لاکھ40ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button