پاکستان

ڈیرہ بگٹی اور لورالائی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
فرنٹیئر كور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی كے علاقے الیاسی اور لورالائی كے علاقے جلال میں دہشت گردوں كے خلاف كارروائی کرکے اینٹی ٹینک مائنز، سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، مارٹر گولے، 29 راؤنڈز، 82 مارٹر كے راؤنڈز، 0 ایس ایم جیز، 1پسٹل اور بھاری مقدارمیں گولیاں برآمد كرلیں۔
ذرائع كے مطابق گزشتہ روز پاكستان كورسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان كے علاقے پسنی میں ساحل سمندر كے قریب پہاڑی سلسلوں میں چھپائی گئی 480 كلوگرام اعلیٰ كوالٹی كی منشیات برآمد لی جس كی عالمی منڈی میں قیمت 57 كروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے جب کہ یہ منشیات پاكستان كے مشرق وسطیٰ اسمگل ہونا تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button