ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے پروموٹ ہونے والے ہیڈکنسٹیبلان سے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں
گوجرانوالہ
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے 60ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دئے ۔ اپنے فرائض کو تندہی ، ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دیں۔ محنت کرنے والے محکمہ کا فخر جبکہ مجرمانہ غفلتوں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔ سلطان اعظم تیموری
ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی زیر قیادت آر پی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میںہیڈ کنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین ، کردار ، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے۔60 ہیڈکنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کیا ۔ اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں نکھار پیدا کرتے ہوئے ۔اپنے سروس ریکارڈ کو مزید بہتر بنائیں۔پروموٹ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے20،سیالکوٹ کے4،گجرات کے18،نارووال کے5،منڈی بہاؤالدین کے9 اورحافظ آباد کے4 آفیسر شامل ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے پروموٹ ہونے والے ہیڈکنسٹیبلان سے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کرنے والے ملازمین محکمہ کا فخرہیں۔ جبکہ مجرمانہ غفلتوں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔