ایڈیٹرکاانتخابپاکستان

فیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظور، رات گھر پر گزاریں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظور کرلی گئی ہے جس کے بعد وہ رات اپنے گھر پر ہی گزاریں گے
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 1 بجے کے قریب فیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تھانے سے رہا کردیا گیا۔ فیصل واوڈا کی ضمانت ان کے ڈرائیور شیر خان نے دی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد فیصل واوڈا رات گھر پر گزاریں گے جبکہ صبح عدالت میں پیش ہوں گے ۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کو کراچی میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا کی گرفتاری سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی ظاہر کرکے لوگوں کو تنگ کرنے کے جرم میں انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
بشکریہ پاکستان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button